آذربایجان کے وفد کی ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری سے ملاقات

19

لاہور،13فروری(اے پی پی):آذربایجان سے آنے والے سات رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری سے ملاقات کی۔اس موقع پرڈی جی والڈ سٹی  لاہور نے تاریخی مقامات ،ثقافت اور رواتی کھانوں کی بین الاقوامی اہمیت بارے بات کی۔انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آذربایجان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات بہت گہرے ہیں۔

ڈی جی والڈ سٹی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور وزٹس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کوسمجھنے میں آسانی ہوگی۔بعدازاں آذربایجانی وفد  نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کا دورہ بھی کیا۔

 وفد کو ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ککنگ لیبز میں عملی طورپر رواتی کھانوں کی تیاری سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے رجسٹرار شجاعت منیف قریشی  نے آذربایجانی وفد کوسوینئر پیش کیا۔