نوشہرہ ورکاں،22فروری(اے پی پی):گندم کے سرکاری کوٹہ کے مطابق آٹے کی فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کا نوشہرہ، عجوہ اور کینال فلورملز کا دورہ، سرکاری کوٹہ کا ریکارڈ، گندم کی پسائی،آٹے کی فراہمی بارے تفصیلی ریکارڈ چیک کیا۔حکومتی ہدایات سے زیادہ آٹا نہ دینے کی ہدایت کی۔ آٹے میں زیادہ نمی فلور ملز کو 50ہزا ر روپے جرمانہ جبکہ زیادہ ریٹ پر نوشہرہ فلورملز کو25ہزارروپے جرمانہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ خوراک کے کوٹہ کے مطابق گندم کی پسائی کرکے آٹا حاصل کرنے اور سیل پوائنٹس و دکانوں پرمنظور شدہ تعداد کے مطابق فراہمی کیلئے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ مال کے اہلکاروں کی ڈیوٹیوں لگا دی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چند دوکانوں کو حکومتی ہدایات سے زیادہ آٹے کے تھیلے فراہم کئے جارہے تھے، جس پر مل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اس سے تجاوز نہ کریں ورنہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آٹے میں زیادہ نمی پر مقامی فلور ملز کو 50ہزا ر روپے جرمانہ جبکہ زیادہ ریٹ پر نوشہرہ فلورملز کو 25 ہزارروپے جرمانہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ شہری فلور مل کے سیل پوائنٹ سے آٹا کا10کلو کا تھیلا632روپے جبکہ بازار سے 648روپے خریدا جاسکتاہے۔