اوکاڑہ؛پٹرول کی ذخیرہ اندوزوی اور سیل بند کرنے پر پانچ پٹرول پمپس کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ

30

اوکاڑہ،09فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر پرائس مجسٹرٹس  نے  پٹرول کی ذخیرہ اندوزوی اور سیل بند کرنے پر پانچ پٹرول پمپس کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف  کی زیر صدارت ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور دستیابی کی صورت حال کے جائزہ اجلاس ہوا۔ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ روز ضلع میں 52 انسپیکشن کی گئیں اور 5 پٹرول پمپس کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیفنے کہا ہے کہ ضلع میں پٹرول اور ڈیزل  کی مقررہ نرخوں پر فراہی کو یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزو ں، سیل بند کرنے اور زائد قیمت پر پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلا ف سخت قانونی کارروائی کی جائے جرمانہ کے ساتھ ساتھ پٹرول پمپ کو سیل اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کر کے لوگوں کے لئے مشکل پیدا کرے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔