اوکاڑہ، 05 فروری (اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقد ہوئی، ضلعی افسران، صحافیوں اور سول سوسائٹی نے پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر ترجمان ضلعی حکومت ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب خورشید جیلانی نے شرکاء سمیت شہداء کی یادگار پر دعامانگی اور ریلی کی قیادت کی۔
خورشید جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ جد وجہد جاری رکھیں گے۔کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔کشمیر اور پاکستان دونوں لازم و ملزوم ہےاورکشمیریوں کا جزبہ حریت کبھی ماند نہیں پڑےگا جبکہ کشمیر میں جبر کی اندھیری رات جلد ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اقوام عالم نوٹس لے۔