او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کامسٹیک) اور وزارت خارجہ  کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگئی

2

اسلام آباد، 01فروری  (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کامسٹیک) اور سائنس ڈپلومیسی ڈویژن وزارت خارجہ پاکستان کے  زیر اہتمام  ”سائنس کمیونیکیشن اینڈ کیمونٹی انگیجمنٹ بارے بین الاقوامی کانفرنس“ بدھ کو یہاں شروع ہوگئی۔ تین روزہ کانفرنس میں 9 ممالک سے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ 19 ممالک سے 150 سے زائد مندوبین آن لائن شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں کامسٹیک ہیڈکوارٹر میں ہونے والی کانفرنس سے پاکستان، برطانیہ، امریکا، ملائشیا، اٹلی، فرانس، مصر اور متحدہ عرب امارات سے مندوبین اور مقررین شریک ہیں۔