اٹک، محکمہ تعلیم نے ترکیہ و شام زلزلہ زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں پنجاب بھر میں پہلا نمبر حاصل کرلیا

46

 اٹک،20 فروری(اے پی پی): سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے جمع کی جانے والی امداد کے حوالہ سے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ڈپٹی کمشنر راوَ عاطف رضا کی مخلصانہ اور انتھک کاوشیں شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تر کیہ اور شام کے زلزلے زدگان کے لیے اکھٹی کی گئی امداد کا جائزہ لینے کے مو قع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن ایلمنٹری مر دانہ سید تقی شاہ ،سابق پر نسپل شیخ آصف محمود صدیقی ، ڈاکٹر خالد محمود اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔ ملک محسن عباس نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راوَ عاطف رضا کی اعلی انتظامی صلا حیتوں اور دن رات کی کاوشوں اور اور ہمارے افسران و اساتذہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے محکمہ تعلیم اٹک نے ایک کروڑ رو پے سے زائد کے 3300 نئے کمبل اور رضیاں جمع کی ہیں جو پنجاب کے تمام اضلاع میں زلزلے زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں سرفہرست ہے اس طرح اٹک پنجاب بھر میں اول پوزیشن پر رہا ہے جس کا تمام تر سہرا ڈی سی اٹک کے سر ہے ۔ ملک محسن عباس نے کہا کہ ضلع بھر کے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے طالب علموں کی مدد سے یہ ٹارگٹ پورا کیا اس کے ساتھ ساتھ اپسما پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اکھٹی ہونے والی امداد اس کے علا وہ ہے، قبل ازیں نقد رقوم بھی امداد کی صورت میں ملی جو وزیراعظم کے ر یلیف فنڈ میں جمع کر دی گئی تا ہم ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ نقد رقم کی بجائے کمبل اور رضیاں اکھٹی کی جا ئے جس پر ضلع بھر کے سکولوں سے جس قومی ملی اور اسلامی جذبے کا اظہار کیا گیا وہ قابل ستائش ہے ۔ دیگر اضلاع اٹک کے مقابلے میں اکھٹی کی گئی امداد میں پیچھے ہیں بعض اضلاع میں کمبل اور رضائیوں کی تعداد صفر ہے اس میں اساتذہ اور طلبہ نے سول سو سائٹی اور سکولز منجیمنٹ کونسل کے تعاون سے یہ امداد اکھٹی کی ہے جس پر وہ ان کے انتہا ئی شکر گزار ہے ۔ چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی نثار علی خان نے بہترین امدادی سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا ، سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس اور اٹک کی تحصیلوں میں تحصیل حضرو میں بہترین کارکردگی پر ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔