ایس پی صدر بابر جاوید کا اچانک جلال پور کا دورہ، تھانہ جات کا ریکارڈ چیک کیا

98

جلال پورپیروالہ،03 فروری(اے پی پی ):ایس پی صدر ملتان بابر جاوید جوئیہ نے بغیر پیشگی اطلاع جلال پور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دونوں تھانہ جات اور ڈی ایس پی دفتر کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور تفتیشی پولیس افسران سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر ایس پی صدر ملتان بابر جاوید جوئیہ نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، صدر ملتان کے تمام تھانہ جات کے پولیس افسران و اہلکار تھانوں میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی کیساتھ پیش آئیں اور  تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش میں ہرگز غفلت نہ برتیں۔

 ایس پی صدر ملتان بابر جاوید جوئیہ نے جلال پور تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں اور سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے  کی ہدایت  بھی دی ۔انہوں نے شہر کے اہم مقامات پر لگے ناکوں کا جائزہ بھی لیا ۔