کوئٹہ یکم فروری (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے آٹے بحران پر قابو پالیا ہے ,سسٹے آٹا پوائنٹس کے ذریعے مختلف اضلاع میں عوام کو آٹا فراہم کررہے ہیں,ریکوڈک کے تحت 3 ملین ڈالر صوبائی حکومت کو مل گئے ہے,ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کوآرڈینیٹر وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کی جارہی ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے آٹے بحران پر قابو پالیا ہے ,سستے آٹا پوائنٹس کے ذریعے مختلف اضلاع میں عوام کو آٹا فراہم کررہے ہیں بلوچستان کے کسی بھی اضلاع میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے صوبائی حکومت نے مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں اور زخیرہ اندوزں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جاری ہے مشیر اطلاعات نے کہا کہ ریکوڈک معائدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے ریکوڈک سے بلوچستان میں غربت کا خاتمہ ہوگا اور ریکوڈک کے تحت 3 ملین ڈالر صوبائی حکومت کو مل گئے ہے , انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے ادائیگی شروع ہوگئی ہے، مشیر اطلاعات میٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت سانحہ پشاور کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے پشاور واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس موقع پر کوآرڈینیٹر وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے 14 ہزار ٹکٹس چھپوائے گئے تھے سب بک گئے ہے اور 28 سال بعد بلوچستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے یہ بڑی کامیابی ہےحکومت بلوچستان نے ہونے والے پی ایس ایل نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے ہیں۔