بورے والا،19 فروری(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ غلہ منڈی میں کھاد کی بلیک میں فروخت کی شکایات پر اچانک غلہ منڈی میں کھاد ڈیلرز کی دوکانوں پر چھاپے مارے، دوکانوں میں کھاد کا مکمل سٹاک چیک کیا اور موقع پر موجود کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی تقسیم کروائی جبکہ مقامی ڈیلر کی دوکان پر 1090بوری کا سٹاک کے برعکس موقع پر ایک بھی بوری برآمد نہ ہونے پر دوکان سیل کردی اور 75ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کا کہنا تھا کہ کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلرز کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا