بہاولنگر،08 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیرصدارت چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی فورٹ عباس میں مڈپوائنٹ قلعہ جام گڑھ تک روٹ میں شامل ہے اور 9 فروری جمعرات کو افتتاحی تقریب میں رنگارنگ پروگرام منعقد ہونگے جس میں چولستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیاجائے گا۔
تقریب میں سپورٹس مقابلوں میں والی بال، رگبی، کبڈی، رسہ کشی شامل ہیں اور سٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ہارس اینڈ کیمل شو اور فوک میوزک کے پروگرامز منعقد ہونگے جبکہ 10 فروری بروز جمعہ جیپ ریلی کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لینے والے جام گڑھ پہنچیں گے جبکہ 8 فروری ڈی پی ایس بہاول نگر میں چولستان مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ڈی پی او علی رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احمد سلیم چشتی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔











