اسلام آباد، 5 فروری (اے پی پی): بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولزنے اتوار کو ‘یوم یکجہتی کشمیر’ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز حمید خان نیازی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو پاکستانیوں اور کشمیریوں نے (یکجہتی) کے طور پر منایا، کیونکہ 75 سال سے زائد عرصے سے کشمیری اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ان کشمیری بھائیوں کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے جنہوں نے جنگ آزادی میں اپنی جانیں دیں۔
کشمیر کے مسئلے پر روشنی ڈالنے کے لیے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔











