ترکیہ سیلاب متا ثرین کی مدد و بحالی میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اداروں کے ساتھ مل کر ان تھک کوششیں کیں؛گورنر پنجاب

25

لاہور،16فروری(اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے جمعرات کو یہاں گورنر ہائو س لاہور میں ڈاکٹر  اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے راشن اور ادوایات پر مشتمل ٹرک اور ایمبولینس روانہ کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے راشن پیکس، ادوایات پر مشتمل مجموعی طور پر5  ٹرک ،ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمز سیلاب زدگان کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اے کیو خان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان روانہ کرنا قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا جانے والا سامان واضح پیغام ہے کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مختلف فلاحی تنظیموں اور بالخصوص ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ نے جو کردار اد ا کیا وہ قابل ستائش ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی جامعات بھی سیلاب زدگان کے لئے اچھا کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی سکون قلب ہے۔انہوں  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اداروں کے ساتھ مل کر ان تھک کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران دوست ممالک نے جس جذبہ خیر سگالی سے امداد دی اس کے لیے ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔

 گورنر پنجاب نے مزید  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ٹراما  سے نکالنے کے پہلو پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے اس حوالے سے ایک خصوصی تربیتی کورس ترتیب دیا ہے۔انہوں نے اے کیو ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے یہ تربیت حاصل کر کے سیلاب متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔

اس موقع پرگورنر پنجاب نے سامان بھیجتے وقت ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری  ڈاکٹر شوکت بابر ورک، ڈائریکٹر عائشہ نذیر ،اعجازبٹ، سعیداحمدملک ، فنانس سیکرٹری محمد سہیل،محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ،لائنزکلب انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ چیئر پرسن لائن اظہاراحمد ،جنرل منیجر ناصر عباس ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمداظہر،خضر حیات اورڈاکٹر مدیحہ مدثرموجود تھے۔