تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور کرنا مکن نہیں۔ ڈی جی اسکولز بلوچستان

15

کوئٹہ، 28 فروری (اے پی پی): ڈائریکٹرجنرل اسکولز بلوچستان عبدالواحد بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور کرنا مکن نہیں۔ خوشحال بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اس سلسے میں محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، بلوچستان جو کہ ایک وسیع رقبے پر مشتمل صوبہ ہے جسمیں اس وقت 15179 سکوائر میں جسمیں 1119825 بچے زیر تعلیم ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل اسکولز بلوچستان عبدالواحد بلوچ نے کہا کہ 2023ءمیں محلہ تعلیم حکومت بلوچستان نے 257729 نئے بچوں کو داخل کرنے کا ہدف رکھا ہے جسمیں 162999 لڑکے اور 94730 لڑکیاں سرکاری سکولوں میں داخل کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں ںے ڈی جی آفس میں منگل کےروز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر آفسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹرجنرل اسکولز بلوچستان عبدالواحد بلوچ نے کہا کہ ڈائر یکٹر آف سکول حکومت بلوچستان کی سربراہی میں ایک صوبائی کمیٹی تشکیل دی ہے جسمیں یونیست، یورپی یونین اگویل پاز ترشپ فا را پیجوکیشن، ?PMU BRSP.IRC NCHD BEE اور MERCY CORP کے نمائندے شامل ہیں۔ اسی طرح ضلعی سطح کی کمیٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سر برای تحصیل کی DDO اور کلسٹر کی حیڈ سکول کی کمیٹی جیڈ ٹیچر کی سربراہی میں قائم کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل اسکولز بلوچستان عبدالواحد بلوچ نے مزید کہا کہ گھر گھر داخلہ مہم بلوچستان بھر میں چلائی جائیگی۔ سکول سے باہر تمام بچوں کی نشاندہی کی جائیگی اور انھیں داخل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ مہم کے پروگرامز میں واک سیمینار، پوسٹر سازی، اسپیکر کے ذریعے لوکل زبانوں میں اعلانات وغیرہ شامل ہیں جو کہ صوبے سے لیکر بالوں کی سطح تک یہ سرگرمیاں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اس سال تمام بچوں کو درسی کتب مہیا کر دی گئی ہے اور سامان مرمت اور فرنیچر کے لئے کلسٹر بجٹ کی منظوری دی ہے پریس کانفرنس میں ڈائریکٹرجنرل اسکولز بلوچستان عبدالواحد بلوچ نےتمام والدین، اساتذہ، سول سوسائیٹی، میڈیا کے نمائندوں سے پر زور اپیل کرتےہوئے کہا کہ وہ اس مہم میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں۔