جلال پورپیروالہ،154 فروری (اے پی پی ):انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز کی ہدایت پر جلال پورپیروالہ میں موٹروے پولیس ایم 5 سیکٹر 1 نے ایل پی جی، سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل سنٹرل 2 زون شاہد جاوید نے کہا کہ ایسی گاڑیاں جن میں گیس سلنڈر لگے ہوں نہایت خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہیں ان کو موٹروے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
دوسری جانب سیکٹر کمانڈر موٹروے ایم 5 رانا محمد اسماعیل نے بھی بیٹ کمانڈرز کو پلازہ جات پر سرپرائز چیکنگ اور بریفنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم 5 سیکٹر 2 کے تمام انٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔