ملتان؛ریسکیو 1122 کی 14 سالہ خدمات کے اعتراف میں  تقریب،ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کیا گیا

23

ملتان، 15 فروری(اے پی پی ): ریسکیو 1122 ملتان کی 14 سالہ خدمات کے اعتراف میں  شام اعتراف  کے نام  سے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ تھے تقریب میں مختلف مکتبہ فکر،سول سوسائٹی اور ریسکیو کے افسروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں شرکاء نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس موقع پر شرکاء نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا خاص طور پر ترکیہ میں حالیہ زلزلے کے دوران ترکیہ کے بہن بھائیوں کی مدد کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی بے لوث خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور شرکاء نے اعلی کارکردگی پیش  کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  ڈاکٹر کلیم اللہ کو ریسکیو 1122 میں ان کی خدمات کے بدلے میں  یادگاری شیلڈ  سے نوازا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کی ریسکیو 1122 انسانیت کی خدمت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ہر شہری پاکستانی قوانین پر عمل کرے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرے جس سے حادثات سے بچا جا سکتا احتیاط ہی واحد حل ہے جو حادثات سے بچاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان نے  اعزازی تقریب کے انعقاد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔