جیک آباد؛جمیعت علمائے اسلام کیجانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

46

جیکب آباد، 05 فروری (اے پی پی ):  جمیعت علمائے اسلام اور  شہریوں کیجانب سے  کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت اور انڈیا کی بربریت خلاف نعرے درج تھے۔

 ریلی  امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، مولانا فدا احمد ڊول، سلیم اللّہ بروہی،سمال ٹریڈرس کے احمد علی بروہی،سوشل فورم کے ایڈوکیٹ عبدالحی سومرو ، اقلیتی رہنما جان پرویز، سالار علی حسن برڑو، اسداللہ حیدری، ہیومن رائیٹس کے ہمت اللّہ برڑو، حافظ نیاز احمد بنگلانی اور تاج امروٹی کی قیادت میں نکالی گئی ۔

پریس کلب کے سامنے مقررین نے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر ہماری پہلی دفاعی لائن ہے ،کشمیر سے ہمارا دینی،تہذیبی رشتہ ہے کشمیر سے ہماری زراعت، معیشت،بجلی اور خوشحالی وابسطہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یواین او  کی 18 قراردادوں کے مطابق اور خطے میں امن کیلئے کشمیریوں کو حق خودارادیت

 دی جائے ۔