دہشت گردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں،ہمیں ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا؛انجینئر امیر مقام

3

اسلام آباد،2فروری  (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لہر نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، دہشت گردی کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں،ہمیں ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اس موقع پرپوری قوم کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،بعض لوگ دہشت گردی پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہمیں اپنے ہی اہم قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چائیے  ،دہشت گردی میں اضافہ عمران خان کے دور میں ہوا  سوات میں دہشت گردی پی ٹی آئی دور میں ہوئی، عمران نیازی نے ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔

انجینئر امیر مقام نےکہا کہ پشاور واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف فوری پشاور آئے،کل پھر وزیراعظم پشاور آ رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ ہمیں ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا،دہشتگردی ہم سب کا مسئلہ ہے۔