دیپالپور؛ پولیس نے کارروائی کرکے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا،سینکڑوں پتنگیں برآمد

13

دیپالپور،05فروری(اے پی پی ):تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےدو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔  پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دھاتی ڈور ، چرخیاں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد کیں  اور مقدمہ درج کرتے ہوئے  قانونی کارروائی کاآغاز کر دیا ہے ۔