رینالہ خورد،5فروری(اے ہی پی): مذہبی جماعتوں اور متحدہ علماء کونسل کے راہنماؤں کی جانب سے تحفظ قرآن اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کانفرنس کا انعقادکیاگیا جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ قرآن اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
کانفرنس میں مقررین نے تحفظ قرآن اور کشمیریوں پر ظلم جبر کے حوالے سے تقاریر کیں اور کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلایا کہ دینی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رہے گی۔