رینالہ خورد؛یوریا کھاد سے بھرا گودام اور ٹرالر پکڑلیا گیا،1100 بوریاں برآمد

26

رینالہ خورد،13فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے یوریا کھاد سے بھرا گودام اور ٹرالر پکڑلیااور گودام میں ایک مہینہ سے پڑی یوریا کھاد کے 500بیگ بر آمد کرلیے گیے ہیں جبکہ گودام پر مزید ذخیرہ کرنے کے لئے لائی جانے والی یوریا کھاد کی600بوریاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے پکڑی گئی یوریا کھاد کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فروخت کروا دی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسانوں کی مشکلات کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کا محاسبہ جاری رہے گا۔