رینالہ خورد ،05 فروری (اے پی پی):ملک بھر کی طرح رینالہ خورد میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اورکشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکا نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیرکی آزادی اورکشمیریوں بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
شرکا ریلی نے کشمیر کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ریلی رینالہ خورد بائی پاس سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ہے۔
ریلی میں علماکرام اورسول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔