سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں؛ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

21

لاہور، 19 فروری (اے پی پی): نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو صحت کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ معیاری اور مفت علاج ہر ضرورت مند مریض کا حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے   اتوار کویہاں  وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں  صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو جلد از جلد بہتر کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔