سکھر،27فروری(اے پی پی): مقامی اسکول میں دادا، دادی اور نانا ، نانی کا دن منانے کی ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے جونئیر سیکشن کے طلبہ نے اپنے دادا ، دادی اور نانا ، نانی کے ہمراہ خوبصورت لباس کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی جبکہ تقریب میں چیئرمین روٹری اسکول روٹرین ملک آفتاب محمود اور سیکریٹری روٹری اسکول روٹرین ممتاز ڈنور بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ دادا، دادی اور نانا، نانی کا دن تمام بچوں کیلئے بہت خاص دن ہوتا ہے کیونکہ تمام بچے اپنے دادا، دادی اور نانا، نانی کیلئے بہت اہم اور بہت خاص ہوتے ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے بچوں نے دادا، دادی اور نانا، نانی کیلئے خوبصورت ٹیبلوز، پیغامات اور کیٹ واک پیش کئے جسے شرکاءنے بہت پسند کیا اور خوب داد دی۔ بچوں نے دادا ، دادی اور نانا نانی کیلئے خوبصورت کارڈز اور پھلوں کے تحفے پیش کئے۔
اسکول کی پرنسپل میڈم وجیہہ سید نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دادا، دادی اور نانا نانی ہماری رندگی میں ایک نعمت سے کم نہیں مزید یہ کہ وہ ہمارا سپورٹنگ سسٹم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنے اسکول کی اس تقریب کو شاندار اور یادگار بنانے کیلئے اسکول کے تمام پوتے ، پوتیوں اور نواسہ، نوسیوں کی جانب سے اسکول میں موجود دادا، دادی اور نانا، نانیکو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔