ملتان؛ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،2 سو سے زائد شہریوں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا

40

 

ملتان،یکم فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

رضا ہال میں منعقدہ کچہری میں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر 2 سو سے زائد شہریوں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک ایک چھت تلے بیٹھ کر شکایات کا ازالہ کررہے ہیں جبکہ ہر ماہ کی پہلے دو روز عوامی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔