ملتان،05 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہداء کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سلسلے میں ضلعی حکام اور سول سوسائٹی نےشہر کے مرکزی چوک پر شمعیں روشن کیں۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ناصر شہزاد ڈوگر اور تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ پولیس لائن مسجد کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔وطن عزیز کی سلامتی کے دشمن اپنے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے۔
قبل ازیں تقریب میں سول سوسائٹی نے اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور خصوصی دعا کرائی گئی۔