ملتان،17 فروری(اے پی پی ):پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز کی آ ر پی او آ فس آ مد، ریجنل پولیس آفیسر نے ان کو پولیس ورکنگ اور پولیس کی عوام کو سروسز کی فراہمی بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ ان کو بتایا گیا کہ پولیس سروس ایک چیلنج سے کم نہیں ہے، آ پ نے اپنے بہترین طرزِ عمل سے لوگوں کی خدمت کرنی ہے تاکہ عوام میں پولیس کا اچھا امیج جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آ پ کی پوسٹنگ آ پ کی خواہش کے مطابق متعلقہ اضلاع میں ہی کر دی جائے۔
یادرہے کہ ملتان ریجن ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 49 پولیس سب انسپکٹر بھرتی کیے گئے ہیں ، جن میں 12 لیڈی سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔