ملتان؛ نشتر ہسپتال کے ساتھ قائم غیر قانونی ایمبولینس پارکنگ اسٹینڈ و دیگر تجاوزات  کے خلاف کامیاب  گرینڈ آپریشن

16

ملتان،02 فروری(اے پی پی ):ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر نشتر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال سے ملحقہ دیوار کے ساتھ قائم غیر قانونی ایمبولینس پارکنگ اسٹینڈ و دیگر تجاوزات  کے خلاف کامیاب  گرینڈ آپریشن کیا۔جس پر ڈاکٹروں کمیونٹی نے ایم ایس کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

واضح ہے پشاور اور میانوالی میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے بعد نشتر ہسپتال انتظامیہ نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا ۔اس حوالے سے نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی نے چیف سکیورٹی افیسر ( ر )کیپٹن صباحت شیر خان کو ٹارگٹ دیا کہ وہ ہسپتال کی ملحقہ دیوار کے باہر غیر قانونی ایمبولینس قائم پارکنگ اسٹینڈ و دیگر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں ۔جس کے بعد مذکورہ سکیورٹی آفیسرز نے اپنے دیگر عملے کے ساتھ مل کر گزشتہ روز تمام نشتر ہسپتال کے دیواروں کے ساتھ ہاکنگ اسٹینڈ کو خاتم کیا تاکہ سکیورٹی خطرات سے نمٹا جاسکے