نارووال؛کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا

10

نارووال،05فروری (اے پی پی): ملک بھر اور پنجاب کے دیگراضلاع کی طرح ضلع نارووال میں بھی کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا۔ اس حوالے سےضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام ڈپٹی کمشنرآفس میں  ایک خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راناطاہررحمن اور اسسٹنٹ  کمشنرزوہیب احمد انجم نےخصوصی طورپرشرکت کی۔

تقریب میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیےایک منٹ کی خاموشی کی گئی اورسائرن بجایاگیا۔اس موقع پر کشمیری جھنڈالہرایاگیا اورکمیٹی روم میں بھارت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پرڈھائے جانے والے ظلم کے حوالے سے دستاویزی فلم دیکھائی گئی۔

قبل ازیں کشمیری  بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیےڈی سی آفس سے فیض احمد فیض پارک تک ریلی بھی نکالی گئی۔ریلی کے اختتام پر ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنرنارووال  اورپیرقاضی محمدیعقوب رضوی نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔