نوشہرہ ورکاں؛ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

6

نوشہرہ ورکاں،21فروری(اے پی پی ):ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری ملک بھر میں یکم مارچ2023سے شروع ہورہی ہے۔ اس سلسلہ میں خود شماری کا عمل20فروری سے شروع ہے جو 3مارچ تک جاری رہے گا۔

 عوام الناس کو اس سلسلہ میں آگاہی کیلئے نوشہرہ ورکاں میں  واک کا اہتمام کیا،واک میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سے شروع ہوکر تھانہ چوک میں اختتام پذیرہوئی۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو، ایس ڈی پی اومدثر اقبال شمار کنندگان، مختلف محکموں کے ملازمین، شہریوں نے شرکت کی۔

واک کے آخرمیں مردم شماری کی کامیابی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائے خیر کی گئی۔