نوشہرہ ورکاں؛ مین شاہراء بڈھا گورائیہ روڈ کی تعمیر  برق رفتاری سے جاری

43

نوشہرہ ورکاں،13فروری ( اے پی پی): نوشہرہ ورکاں سے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ اضلاع کو ملانے والی مین شاہراء بڈھا گورائیہ روڈ کی تعمیر  برق رفتاری سے جاری ہے، 45کلو میٹر شاہراء 24 فٹ  سے بڑھا کر 32 فٹ چوڑائی میں کارپٹ روڈ تعمیر ہو گی،شیرا کوٹ تا باغ چوک تعمیر ہونے والی شاہراء پر  تقریباً سوا ارب روپے صرف ہونگے اور تجربہ کار انجینئرز اور ٹھیکیداروں کی نگرانی میں ہیوی مشینری کے ذریعے کام جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر نیشنل اسمبلی این اے 75 اظہر قیوم ناہرا،اور انکے بھائی سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا کا کہنا ہے تعمیر و ترقی کے حوالہ سے چار سال  سے محروم عوام کی مشکلات کے خاتمہ کا دور شروع ہو چکا ہے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گیس کی سپلائی بہتر بنانے اور مزید مضافات میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے منصوبہ جات پر بھی جلد عمل درآمد ہو گا۔