پشاور،10فروری(اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغان قونصل جنرل نے نگران وزیر اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد اعظم خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
افغان قونصل جنرل نےپولیس لائنز دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا ءکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔