نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

32

لاہور، 19 فروری(اے پی پی ): نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئی نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کے ساتھ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رینڈم اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے سی سی پی او، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، کمشنر لاہور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کی سکریننگ کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کیے جائیں گے۔