نیول چیف  محمد امجد خان نیازی کا امن مشق 2023 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ

36

اسلام آباد،11 فروری(اے پی پی ):چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے  امن مشق 2023 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر انہیں تمام مہمان جہازوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  نیول چیف نے جہازوں کے کمانڈنگ افسران اور عملے سے ملاقاتیں کیں اور انہیں غیر ملکی جہازوں پر خصوصی بریفنگز دی گئیں۔

نیول چیف نے مشق میں شرکت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تمام شریک ممالک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔