لاہور،17 فروری (اے پی پی): نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب ہاؤسنگ اورر ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ کی تشکیل نو کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ لون کے حصول کو آسان بنانے کی ہدایت کی اور کم آمدنی والے افراد کو ہاؤسنگ لون جاری کرنے کے لیے قابل عمل پلان بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی فاٹا اور دیگر نے شرک