ٹنڈو محمد خان؛ یوم  یکجہتی کشمیر پر ریلی کا انعقاد،شرکاء نے ہاتھوں کی چین بنائی

16

ٹنڈو محمد خان، 05 فروری (اے پی پی ): یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے محبت کا والہانہ انداز پیش کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں کی چین بنائی۔

 مقررین نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کہنا تھا کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ، پوری دنیا خاموش ہے لیکن پاکستانی عوام کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں, پاکستان کا ایک ایک بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،کشمیر کی آزادی تک ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ریلی میں ضلع بھر کے تمام اداروں کے افسران و عملے نے شرکت کی۔