ملتان، 13 فروری (اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ کا میدان سج گیا ، شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا ہے۔
عربی لباس پہنے شائقین کرکٹ بھی دبئی سے خصوصی طور پر ملتان پہنچے ہیں اور شائقین کی کثیر تعداد نے مختلف روپ میں اپنے آپ کو ڈھالا ہوا ہے جبکہ ہاتھ میں پاسپورٹ اور ایئر لائن کی ٹکٹ تھامے شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔
پی ایس ایل کو محفوظ بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد اس ایونٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔