پشین؛امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے برفباری سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم

78

پشین،22فروری( اے پی پی): امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے پشین کے  پسماندہ علاقہ تحصیل برشور  کلی بیلہ کلی بابو کلی ولنگئی کلی سیرلنہ کلی ولگئی میں سید حمید اللہ آغا کی سربرائی میں برفباری سے متاثرہ سینکڑوں مستحق خاندانوں  میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔

 اس موقع پر سید حمید اللہ آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی ایک عظیم عبادت ہے۔انہوں نے کہاکہ امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ غریبوں اور یتیموں کے ساتھ ہے اور ان کی خدمت کےلیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 سید حمید اللہ آغا نے کہا کہ سیلاب متاثرین مستحق غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کےلیے امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ  مدد کےلیے اپنا کردار ادا کررہی ہے، غرباء یتیموں اور بے سہارا خاندانوں کی امداد ہم سب کا فرض بنتا ہے۔

علاقے کے  مستحقین نے غریبوں کی مدد کرنے امانت امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔