پشین؛غریب مجبور اور بیوا خاندانوں میں مفت آٹا اور گرم کمبل تقسیم

18

پشین ،27 فروری( اے پی پی ) :امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سید حمید آغا کی سربرائی میں  پشین کے علاقے برشور کلی مامانیکہ  کلی کژہ ویالہ کلی ٹوٹی کلی نارین کلی تکڑہ کے غریب مجبور اور بیوا خاندانوں  میں مفت آٹا گرم کمبل تقسیم کیا گیا، جس سے علاقے کے متاثرین مستحقین میں خوشی لہر دوڑ گئی ہے۔

 واضح رہے کہ  حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث دیگر علاقوں کی طرح  تحصیل برشور بھی شدید متاثر ہوا تھا۔ اس موقع پر سید حمید آغا نے کہاکہ انسانیت کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیم ہے اور محتاجوں اور ضرورت مندوں کی معاونت کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔

 اس موقع پر قبائلی رہنماء شوکت خان کاکڑ ، مولوی عبدالحکیم سیف الرحمن، ہدایت اللہ، اویس خان کاکڑ اور دیگر نے غریبوں مستحقین کی مدد کرنے پر امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔