پشین ،18 فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے فارسٹ دفتر میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فارسٹ آفیسر پشین اجمل خان کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فضل الرحمن ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی ، فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درخت ہمارے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں جس سے نہ صرف آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ ہمیں آکسیجن بھی میسر آتی ہے کیونکہ درخت آکسیجن کی پیداوار کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں لہذا رواں شجرکاری کے دوران ہر شہری کو چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت اُگا کر آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک پرفضا ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ زمینداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے ارگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ انسانی زندگی میں پودے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ڈسٹرکٹ پشین قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔