پیٹرول کی مصنوعی قلت کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا؛ڈپٹی کمشنرنارووال 

11

نارووال،08 فروری (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنرنارووال محمد اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،ایسے گھناونے کاروبارکرنے والے محب وطن نہیں،ان کاہرصورت کڑامحاسبہ کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پٹرول پمپس مالکان کے وفدکیساتھ ملاقات میں کیا۔انہوں نے مالکان کو پٹرول کی فوری طورپرقلت ختم کرنے کی سختی سےہدایت کی۔

نئےتعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرنارووال محمد اشرف نے اپنے تعیناتی کے تیسرے دن مختلف اجلاسز کی بذریعہ ویڈیولنک صدارت کی۔ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے محکمہ ایجوکیشن،زراعت،فوڈ کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کوضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے اوپن ڈورپالیسی کے تحت آنے والے سائلین کی شکایات کوبھی سنااوران کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے۔