چنیوٹ؛تنیوں تحصلیوں میں یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا، ریلیوں و سیمنارز کا انعقاد 

8

چنیوٹ، 05فروری (اے پی پی):

 ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی طرف سے میونسپل کمیٹی سے ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی گی۔جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بلال بن عبدالفیظ نے کی جس میں تمام اداروں کے سربراہوں،سیاسی مذہبی جماعتوں وکلاء صحافیوں سکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

بعدازاں ایک تقریب قائد اعظم اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں طلباء وطالبات نے تقاریر کے علاوہ ٹیبلو پیش کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بلال بن عبدالفیظ نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انہتا کر رہا ہے اور 75 سالوں میں بھی اقوام متحدہ اپنی منظور شدہ قرادادوں کے مطابق کشمیری عوام کو انکی خواہش کے مطابق آذادی نہیں دلا سکا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے کشمیری عوام اپنی آذادی چاہتے ہیں اور مزید بھارتی ظلم و ستم برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان شہدا کا خون رنگ لائے گا۔