ڈپٹی کمشنرمحمد شاہ رخ نیازی کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہریوں کادوسراروز

72

نارووال،02 فروری ( اے پی پی) :پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرمحمد شاہ رخ نیازی کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہریوں کادوسراروز،اسسٹنٹ کمشنرشکرگڑھ وظفروال شیزہ رحمان اورڈاکٹرارشدوٹونے اپنی تحصیلوں میں آنے والے سائلان کی طرف سے شکایات سنیں انہیں موقع پرحل کرنے کےاحکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی سطح پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)محمدخالد نے اسسٹنٹ کمشنرذوہیب احمدانجم کے ہمراہ اے سی کمپلیکس میں ریونیوخدمت کچہری لوگوں کی شکایات کوسنااس موقع پر ریونیوخدمت کچہری میں آنے والے افرادکی ریونیوکے حوالے سے مسائل سننے کے ساتھ موقع پر ان مسائل کے حل کی بابت متعلقہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے۔تحصیلدارمحمدسلیم بریار،نائب تحصیلدارمحمدارشد،شہزادانور،محمداصغر،سرکل پٹواری طارق شریف،رانارضوان،محمدنوید،محمداصغرودیگراس موقع پر موجودتھے۔