لاہور،10فروری(اے پی پی):ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کے پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی اور پیمانوں کی چیکنگ کرنے کے لیے ظہور الہی روڈ کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے مقامی پٹرول پمپ پر لگی 4 مشینوں کی نوزلز کو چیک کیا،پیمانے میں گڑبڑ کی بنا پر 01 مشین کی نوزل کو سیل کروا دیا۔انہوں نے پٹرول پمپ پر تیل کے سٹاک کو بھی چیک کیا اورپٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے شہر کے 238 پٹرول پمپس میں سے 166 پٹرول پمپس کو چیک کیا اور پٹرول دستیابی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔انہوں نے کہاکہ 02 پٹرول پمپس کو خلاف ورزی پر 80 روپے کا جرمانہ عائد اور وارننگ جاری کی گئی۔