پاکپتن،10 فروری(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پاکپتن میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پاکپتن تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔
ہفتہ صفائی مہم کے پہلے روز پاکپتن شہر سمیت مختلف علاقوں ڈھکی ، محلہ بدر دیوان ، دربار بابا فرید ،ٹاؤن ہال ، چوک پرانی سبزی منڈی ، ریلوے روڈ ، ہسپتال روڈ ، ساہیوال روڈ ، نگینہ چوک ، فوارہ چوک ، دربار روڈ کو صاف کیا گیا۔میونسپل کمیٹی کے عملہ نے سکر مشین ، چیٹنگ مشین ، ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا۔











