کوہلو؛یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، ریلی نکالی گئی

26

کوہلو،05 فرور(اے پی پی ):نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے “یوم یکجہتی کشمیر” قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا گیا،قبائلی رہنماء میر نثار مری کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر کوہلو سمیت علاقائی عمائدین ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اہلیان کوہلو نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے ،شہر کی فضاء بھارت مخالف اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

 شرکاء سے خطاب میں میر نثار احمد مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ  یہ دن بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جارہا ہے ، کشمیریوں پر مظالم کے خلاف عالمی برداری خاموش ہے ، مظلوم و محکوم کشمیریوں کے لئے پوری دنیا کو اٹھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کہ لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،آج کے دن ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم پاکستانی پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں ، ہم ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ اور انکی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ،پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔