ہری پور،05 فروری (اے پی پی):تھانہ سرائے صالح کی حدود بانڈی میرا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق ریسکیو 1122 ہری پور اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا ہے،تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام افراد اپنی زمین کا جائزہ لینے گئے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ شروع کر دی۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ایبٹ آباد منتقل کیا جارہا ہے۔