لاہور،5فروری(اے پی پی): کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں بڑی تعد اد میں لوگوں نے شرکت کی ، جنہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ جدوجہد جاری رہے گی۔