یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

39

اسلام آباد۔27فروری  (اے پی پی):یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے فیکلٹی ممبران اور طلباء مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر انہیں خوش آمدید کہا۔