جدہ: نوشینن کلچرل اینڈ آرٹ سینٹرکی جانب سے شاندار کلچرل پروگرام  کا انعقاد کیا گیا

13

جدہ، 3 مارچ ( اےپی پی): نوشینن کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدہ میں شاندار کلچرل پروگرام منعقد کیا جس میں پاکستانیوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رات گئے تک جاری کلچرل پروگرام میں پاکستان سے مشہور نوجوان گلوکار کیفی خلیل کے علاوہ پاکستان سے مشہور یو ٹیوبرز اور مزاحیہ فنکار جنید اکرم،مبین الحق ڈکی بھائی ،نادر علی اور اکبر چوہدری نے بھی شرکت کی۔

کیفی خلیل نے اپنے مشہور گیت گائے۔ محفل میں موجود سینکڑوں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں نے ان کے ہمراہ گا کر انکا ساتھ دیا ۔ انہوں نے فرمائش پر اپنا مشہور گیت چار دفعہ گایا ۔ پاکستان سے آئے ہوئے دیگر فنکاروں نے بھی اپنی بات چیت سے محفل کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ۔

اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پروگرام کو کامیاب کرنے پر عبدالغفار کو مبارکباد پیش کی۔ مقامی گلوکار سلیم رفیق نے بھی گیت گا کر داد حاصل کی۔