جوہرآباد ؛ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

4

جوہرآباد،18 مارچ (اے پی پی ):پنجاب کلچر ڈے کے  حوالے سےڈی پی ایس اینڈ انٹر کالج جوہرآباد میں تقریب کاانعقاد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا تھے۔

تقریب میں بچوں نے پنجابی ٹیبلوز اور پنجابی رقص کرکے پنجاب کی ثقافت کو عمدہ انداز میں پیش کیا۔ ثقافتی سرگرمیوں میں ٹپے اورکِکلیوغیرہ کے کھیل بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے  خطاب میں  بچوں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بچوں کو دیکھ کر محسوس ہوا  ہے  کہ بچوں میں سچائی اور آزادی  کا جو ش ہے۔

اس کے علاوہ پرنسپل نے ادار ے کی  نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے تفصیل بتائی۔بعدازاں  ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)،پرنسپل اور بچوں نے موسم بہار کی شجرکاری کے حوالے سے پودے لگائے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو ادارے  کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔

 تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب اور پرنسپل ڈی پی ایس صفیہ اقبال سمیت بورڈ آف گورنرز کے ممبران،والدین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔